ووٹرز‘ ورکرز کی مشاورت سے ترقیاتی کام مکمل کرائیں گے‘ چودھری مسعود احمد

  ووٹرز‘ ورکرز کی مشاورت سے ترقیاتی کام مکمل کرائیں گے‘ چودھری مسعود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہاہے کہ حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کا مشن جاری ہے۔ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

عوام سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کر کے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کریں گے۔لاہور سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام نے مجھ پرجس اعتماد کا اظہار کر کے مجھے اسمبلی میں پہنچایا اب میں ان کے اعتماد کو مزید بڑھانے کے لئے دن رات محنت کر کے اپنی حیثیت سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہوں۔ حلقہ کے دوست احباب، ووٹرز، سپورٹرز اور ورکرز سب کی مشاورت سے اجتماعی کاموں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ میری لیاقت پور سے غیر موجودگی کی صورت میں میرے بھائی چوہدری محمود احمد سابق ایم پی اے عوام کو میری کمی محسوس نہیں ہونے دیتے اور عوام کی خدمت کے لئے 24گھنٹے موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کہ حلقہ 257کے عوام کو بلاامتیاز خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ترقیاتی کام