کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں‘ مودی سرکار کیخلاف نعرے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں‘ مودی سرکار کیخلاف ...

  



لودھراں‘رحیم یار خان‘ ڈیرہ‘ مخدوم رشید (نمائندہ پاکستان‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) لودھراں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کاآغاز چلڈرن پارک سے ہوا جس کی قیادت چیئرمینLPSAملک عابدمنگلا نے کی۔احتجاجی ریلی میں پیف،پرائیویٹ سکولزاورکالجز کے سٹاف سمیت طلبا کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کشمیر چوک میں ریلی کے اختتام کے موقع پرچیئرمینLPSAملک عابدمنگلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والوں کی سرکوبی کیلئے ہرمسلمان اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا ہم کسی صورت بھی ایسے ناپاک عزائم کو پروان نہیں چھڑنے دیں گے۔انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر ناروے حکومت کیساتھ اپنے تعلقات ختم کرے اور پاکستان میں ناروے کا سفارت خانہ بند کیا جائے جس پر تمام شرکا نے اس کی تائید کی۔بعدازاں صدرLPSAسید افتخارحسین شاہ،راعمران،ملک رضوان مشتاق،نفیس الرحمن،عبدالمالک اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزموم حرکت کرنے والے کو قرارواقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کرسکے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی،ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، ریاست علی، ممبران امن کمیٹی ریاض احمد نوری، قاضی خلیل الرحمن،ڈاکٹر ماجد خان سمیت سرکاری محکموں کے افسران، اہلکاران اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھ۔ریلی کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیروں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گی، کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی میں تیزی آئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لئے سوالیہ نشان ہے،100روز سے زائد ہوگئے ہیں۔ ضلع ڈیرہ غازیخان میں کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات او رریلیوں کا انعقاد کیا گیا. مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک ڈیرہ غازیخان سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی. ریلی میں دیگر افسران کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور بچے موجود تھے. شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کی مذمت کیلئے سیاہ جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے اور بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں. شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر ملک و قوم کی خوشحالی، استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاکی گئی.. علاوہ ازیں کوٹ چھٹہ میں بھی کشمیر ریلی کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہد نے کی. مقررین نے ریلیو ں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ تنظیم حقانی اور کشمیر کمیٹی مخدوم رشید کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ریلی نکالی گئی،جس میں دونوں تنظیموں کے کارکنان اور مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے ناروے حکومت کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے،ریلی میں نو جوانوں اور بچوں نے بھی شرکت کی،ناروے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی،ریلی درگاہ مخدوم عبدالرشید حقانی سے شروع ہوکر لاری اڈے پر اختتام پذیر،ریلی کے شرکاء سے سابق ڈائریکٹر اوقاف پنجاب علماء اکیڈمی لاہور مخدوم محمودالحسن قریشی،تنظیم حقانی کے سربراہ عزیز ابن عبداللہ ہاشمی،مفتی محمد زبیر نے خطاب کیا،اختتامی دعا کے بعد ریلی کے شرکاء منتشر ہوگئے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مظاہرے

مزید : ملتان صفحہ آخر