قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف شہر شہر احتجاج‘ واقعہ کی شدید مذمت
ڈیرہ‘ روجھان‘ لیاقت پور‘ کہروڑ پکا‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ رحیم یار خان( بیورو رپورٹ، نمائندگان پاکستان) جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ٹریفک چوک پر احتجاج، مظاہرین نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیا اس موقع پر جماعت اہلسنت کے مقامی رہنماؤں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
با با نسیم اللہ اور محمد اسلم چانڈیہ سمیت دیگرنے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ کو مسلمانوں اور اسلام کیخلاف گھناؤنی سازش قرار دیا۔ ناروے میں کتاب مقدس (قرآن پاک)کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی اور جمیعت طلباء اسلام الا احمد سکول کے طلباء ٹیچرز و دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی مہران مزاری ناظم اسلامی جمعیت طلباء روجھان محمد یعقوب ساغر پرنسپل الااحمد بوائز سکول کی قیادت میں احتجاجی ریلی دفتر جماعت اسلامی لکھ پال مارکیٹ سے صدر بازار، مین بازار، سے ہوتی احتجاجی ریلی نیشنل تحصیل پریس کلب کے عوامی چبوترے پر پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا مقررین میں سے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہم بھر پور شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں اور ہم پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناروے کا سفارتی، تجارتی تعلقات کا بائکاٹ کیا جائے اور ناروے کے سفیر کو ناروے میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر ناروے سے قطعی تعلق کر کے ان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ناروے اس سے بیشتر اسی قسم کی پہلے بھی گستاخی کر چکا ہے اس وقت عالم اسلام کے مسلمانوں میں اس واقعے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شعیب مزاری نائب امیر جماعت اسلامی تحصیل روجھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں ہونے والے مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے پر پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ناروے کے ساتھ کسی قسم کا تعلقات کو ختم کرے ناروے میں ہونے والے واقعہ کے بعد پاکستان میں تعینات سفیر کو ابھی تک ملک بدر نہیں کیا گیا اور نہ سفارتی و تجارتی تعلقات کا بائیکاٹ کیا گیا جو باعث تعجب ہے انہوں احتجاجی ریلی میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی کہ پاکستان میں رہنے والے مسلمان ٹیلی نار سم اور ناروے کی جملہ پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرے عظمت وتحفظ قرآن کیلئے دنیا کا ہر مسلمان اپنی جانوں کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے۔ اللہ رب العزت نے اپنی تمام صفات کے ساتھ قرآن کو نازل کیا۔ مسلمان قرآن کو پڑھنے اور اس کے احکامات کے مطابق زندگی گزاریں تو کسی ملعون کو اس کی توہین کی جسارت نہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مقامی علماء کرام نے جماعت اہلسنت،سنی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان کے زیراہتمام ناروے میں توہین قرآن کی گھناؤنی جسارت کے خلاف احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ مفتی محمد سلیم رضوی،صوفی دل محمد نقشبندی،علامہ محمود احمدسعیدی، مفتی غلام سبحانی قادری،مفتی غلام ہاشم قادری، حافظ محمد سعیدگل محمدی کے علاوہ ریاض عباسی، ارشد سعیدی اور احسان الحق قادری نے کہاکہ ناروے میں یہودیوں کی ناپاک سازش اور جسارت کسی طور پر قبول نہیں۔ ایسے واقعات مسلمانوں کی قرآن سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ مسلمانوں کی ہر صبح قرآن کی تلاوت سے منور ہو۔ ریلی کے اختتام پر منظور کی جانے والی قرداد میں مطالبہ کیاگیا کہ پاکستان فوری طورپر ناروے سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور ملک میں نظام مصطفی نافذ کیاجائے۔ ناروے قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلے میں گلوبل یونین آف جرنلسٹس کہروڑ پکا ہنگامی اجلاس زیر صدارت رانا باسط علی مورخہ 29-11-2019بروز جمعۃ المبارک بوقت 3بجے دوپہر بعد نماز جمعہ بمقام اعجاز گرین پوائنٹ اعجاز خان جوئیہ نزد ریلوے پھاٹک دنیا پور روڈ کہروڑ پکا میں منعقد ہوگا۔ صادق آباد کے طلبا وطالبات نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر نارو ے حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ طلبا و طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈاور فلیکس اٹھا رکھے تھے جس پر ناروے حکومت مردہ باد کے نعرے درج تھے۔ طلبا و طالبات کی جانب سے قرآن خوانی کا بھی اہتما م کیا گیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ ناروے حکومت فی الفور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے ملعون کو سزا د ے۔عمر الیاس امت مسلمہ کا ہیرو ہے قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف چک نمبر135/10.Rقدیم میں ۱نجمن ۱صلاح معاشرہ رجسٹرڈ جہانیاں و ۱ہلیانِ 135/10.Rکیطرف سے عظمت ِ ۱ور حرمتِ قرآن کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ۱نجمن ۱صلاح معاشرہ ر۱نا محمد ۱سلم،علامہ ۱سماعیل چشتی،علامہ خلیل ۱حمد گھلو کیطرف سے ملعون گستاخ لارس تھورسن کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت مذموم کوشش کرنے کے خلاف شدید مذمت کی گئی۔ جبکہ دوسری طرف ملعون لارس تھورسن پر حملہ کرنے والے مسلمان نوجوان عمر الیاس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کا عظیم ہیرو قرار دیاگیااور ناروے کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کرنے حکومت سے سفارتی تجارتی تعلقات ختم کرنے اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر ملعون کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ ۱نھوں نے مزید کہا کہ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ افسوسناک ہے، یہ افسوسناک واقعہ مغرب کی انتہا پسندی اور تعصب کا واضع ثبوت ہے،اس فعل سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ومتحدہ اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں جمعہ المبارک کی نماز کے بعد جامع مسجد ریلوئے سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اورریلوئے چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ناروے کا سوشل بائیکاٹ کرے اورسفارتی تعلقات ختم کئے جائیں،توہین قرآن کے ملزم کو سزادی جائے اورعمر الیاس کو رہا کیا جائے شرکا ء نے ناروے کی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی،احتجاجی مظاہرے سے جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی،شاہدالیاس جالندھری،حافظ عثمان لدھیانوی،ڈاکٹر لیاقت علی خان احرارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو شدت پسندی کے طعنے دینے والوں کاچہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،مغرب اوریورپ اسلام فوبیاکا شکار ہے آزادی اظہارکے نام پر قرآن کا تقدس پامال کیا گیا ہے جس سے دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے واقعات کا سدباب ضروری ہے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں،قرآن اورانبیاء کرام کی توہین کے واقعات کوروکنے کے لئے احترام مذہب کے قوانین بنائے جائیں۔ ختم نبوت چوک(فوارہ چوک)پرجمعیت علماء اسلام ضلع بہاول پورکے زیراہتمام ناروے میں قران مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیرجے یوآئی بہاول پور غلام یسین صدیقی نے کہاکہ ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کوقرار واقعی سزادی جائے حکومت پاکستان فوری طورپر ناروے سفیرکوملک بدراور ناروے سے اس وقت تک تعلقات منقطع کرے جب تک وہ اس حوالہ سے قانون سازی نہیں کرلیتی انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے فوری اقدامات نہ اٹھائے تو جے یوآئی شدیداحتجاج کرتے ہوئے سڑکوں کوبلاک اور احتجاجی دھرنے دے گی احتجاجی مظاہرہ سے جے یوآئی کے اسعدمظہر،مولاناعبداللہ، قاری غلام مصطفی شاہد، مولانا صہیب احمد، جے یوپی کے غلام مصطفی ایڈوکیٹ، قاری محمداسلم ایڈوکیٹ، ذوالفقار نقشبندی،مولانا اکرم عثمانی، حافظ محمداسلم، نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے خود مٹ جائیں گے یواین او خاموش تماشائی کاکردار کیوں اداکررہاہے انہوں نے کہاکہ جب تک مسلمان متحدنہیں ہوتے ان پر یہ حملے ہوتے رہیں گے۔
مذمت