جہانزیب کھچی‘ علی رضا خاکوانی کی لاہور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات

جہانزیب کھچی‘ علی رضا خاکوانی کی لاہور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات

  



میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی اور ایم پی اے نواب علی رضاخاکوانی نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ان کے لاہور آفس میں ملاقات کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبہ بھر کے عوام کو (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

جدید اور آرام دہ معیاری سفری سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیئے گئے اقدامات اور اصلاحات بارے بریفنگ دی اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبے کی تکمیل بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہانزیب خان کھچی کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ میں کیئے جانیوالے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ملاقات کے دوران جہانزیب خان کھچی اور نواب علی رضا خان خاکوانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو میلسی کے مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے انہیں دورہ میلسی کی دعوت دی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہ دسمبر کے دوران میلسی کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے پیش کیئے جانیوالے مسائل کے حل کیلئے خصوصی ترقیاتی گرانٹ اور میگا پراجیکٹس کا خود میلسی آ کر اعلان کرونگا۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر