عمران خان کی لیڈر شپ میں معیشت‘ سماجی قدریں تباہ ہوگئیں“لیاقت بلوچ

  عمران خان کی لیڈر شپ میں معیشت‘ سماجی قدریں تباہ ہوگئیں“لیاقت بلوچ

  



ملتان (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے نجی ٹی وی اور رہنماؤں سے گفتگو میں کہا ہے کہ عد لیہ اور فوج نے بڑی دانش مندی سے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

آئینی قانونی بحران کو سنبھالا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹا ف نے تحمل،بردباری سے بحران کو ٹا ل دیا ہے۔اصل خرابی کی جڑ عمران خان حکومت کی نااہلی،کھلنڈرا اور پھکڑ پن ہے۔ یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ عمران خان کی لیڈر شپ میں سیاست،معیشت،سماجی قدریں تباہ ہوئی ہیں اب انتہائی اہم قومی ادارے کے حوالے سے حکومت نے بہت ہی ناسمجھی اور غیر ذمہ داری سے پاکستان کے دشمنوں کو حوصلہ دیا۔عمران حکومت اور سیاست و ریاست کا اکٹھے چلنا مشکل ہورہا ہے۔لیاقت بلوچ کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال خراب تر ہورہی ہے۔عالمی ادارے،انسانی حقوق کی تنظیمیں،عالم اسلام کی طرف سے کوئی مدد تو نہیں مل رہی لیکن حکومت نے بھی مکمل طور پر مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کردیا ہے۔جہاں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری مایوس ہورہے ہیں وہیں عوام کا غم و غصہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی عالمی اور قومی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔22دسمبر کو اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور حکومت کو قومی کشمیر پالیسی،سفارتی محاذ پر موثر روڈ میپ او ر جہاد فی سبیل اللہ کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے تاریخ ساز کشمیر مارچ ہوگا۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر