شجا ع آباد‘’اوباشوں کی فائرنگ‘ نمبردار 3دن بعد نشتر میں جاں بحق

شجا ع آباد‘’اوباشوں کی فائرنگ‘ نمبردار 3دن بعد نشتر میں جاں بحق

  



شجاع آباد(نامہ نگار) اوباشوں کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والا انور نمبردار تین دن بعد نشتر ہسپتال ملتان میں زندگی کی بازی ہار گیا، تھانہ راجہ رام پولیس کی ملزمان کے خلاف(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کاروائی نہ کرنے پر ورثاء نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملز تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے لطف پور میں تین روز قبل اوباشوں کے ہا تھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والاچک 55 کارہائشی انور نمبردار نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا۔ تین روز قبل انور نمبر دار کھاد لیکر موٹر سائیکل پر اپنے کھیتوں میں جارہا تھا کہ ریاض اور اکرم نے اپنے 3ساتھیوں کے ہمراہ اس کو روک کر ٹانگ میں گولی ماری تھی۔ اوباشوں کو انور نمبر دار پر پولیس کو ان کی مخبری کرنے کا رنج تھا۔ ریسکیو 1122نے زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا تھا۔ انور نمبر دار زخموں سے لڑتا ہوا آج نشتر ہسپتال ملتان میں زندگی بازی ہار گیا۔ مرحوم کے ورثاء نے تھانہ راجہ رام پولیس کے خلاف ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد کے سامنے احتجاج کیا۔ ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ راجہ رام پولیس کے ملزمان سے اپنے مفاد وابستہ ہیں جس کی وجہ سے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے اور آج صبح 6 گھنٹوں سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی ہے لیکن پولیس کاروائی نہیں کررہی ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ راجہ رام خال خان بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں نامزد پانچوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر