جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کا ٹی چوک پر احتجاجی جلسہ

    جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کا ٹی چوک پر احتجاجی جلسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علما ئے اسلام ضلع ملتان کے زیر اہتمام ٹی چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا جس کی قیادت جمعیت علما ء اسلام ضلع ملتان کے امیر علامہ ایاز الحق قاسمی نے کی اس موقع پر رانا شاہد، اعجاز رجوانہ، شیخ طارق رشید، باؤ عبد المجید انصاری، شیخ عمران لیاقت، شیخ ندیم اکبر، منظور (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

قادری، رئیس قریشی، قاری محمد یسن، مولانا حبیب اکبر، زاہد مقصود قریشی، قاری عبد الرحمن قاسمی، قاری محمد اسلم، میاں جمشید اجمل، خواجہ حنظمہ محمود صدیقی، قاری محمدیوسف مدنی، معاویہ انصاری، مولانا عبد الرحیم خان لونی مولانا محب الرحمن، مولانا ضیاء الرحمن، مولانا ابوبکر صدیق، مولانا انیس الرحمن فاروقی، مولانا محمود الحسن غوری، طیب گجر، قاری محمد ارشد، قاری محمد جلال، محمداکرم، سمیت جمعیت علماء اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ جعلی،مینڈیٹ حاصل کرکے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والے حکمران مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں اب وہ وقت آگیا ہے جب موجودہ حکمران چور دروازے سے نکلنے کا راستہ تلاش کریں گے انہوں نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی پارٹی کے اندر ہی اختلافات کا شکار ہے ان کے سپوٹ کرنے والے کارکن مایوسی میں مبتلا ہو چکے ہیں انہوں نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے تاریخی پر امن دھرنا دے کر ثابت کردیاہے کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کی پر امن اور محب وطن جماعت ہے موجودہ حکمرانوں سے نجات جمعیت علماء اسلام ہی دلائے گی۔
جلسہ