میپکو‘ 20 زائد معطل ملازمین کے بدستور ڈیوٹی پر ہونے کا انکشاف

        میپکو‘ 20 زائد معطل ملازمین کے بدستور ڈیوٹی پر ہونے کا انکشاف

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) میں معطل ملازمین کے ڈیوٹی انجام دینے کا نکشاف ہوا ہے۔ یونین کی مبینہ سرپرستی کے باعث معطل ملازمین بالخصوص لائن(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

سپرٹینڈنٹس بدستور فرائض ادا کررہے ہیں۔ میپکو میں اس وقت 20 سے زائد ملازمین معطل ہیں۔ ان میں آٹھ لائن سپرٹینڈنٹس معطل ہونے کے باوجود باقاعدہ ڈیوٹیز ادا کررہے ہیں۔ معطل لائن سپرٹینڈنٹس غیر قانونی طور پر میٹریل کے اجراء‘نئے کنکشنوں کی فراہمی اور فیڈرز کے امورومعاملات انجام دے رہے ہیں۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق معطل لائن سپرٹینڈنٹس بجلی چوری، بوگس میٹروں کی تنصیب کمپنی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت معطل ہیں۔ انتظامیہ کے افسر ان ملازمین کی معطلی کے احکامات میں مس کنڈکٹ کا لفط استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کرپٹ ملازمین کی بحالی میں آسانی ہوسکے۔

ڈیوٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر