یونین کا شدید دباؤ‘ میپکو کا لائن سٹاف کیلئے حفاظتی سامان خریدنے کا فیصلہ

  یونین کا شدید دباؤ‘ میپکو کا لائن سٹاف کیلئے حفاظتی سامان خریدنے کا فیصلہ

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے سی بی اے یونین کے شدید دباؤ پرلائن سٹاف کے لئے حفاظتی آلات اور سامان خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائیڈرو ورکرزیونین (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو لائن سٹاف کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنانے کا مطالبہ کیاتھا۔ میپکو نے اس حوالے سے سب سے پہلے حفاظتی سامان کی خریداری کے لئے ٹینڈرز طلب کرلئے ہیں۔ میپکو نے ربڑ گلوز(دستانے) 5205 جوڑے، ورکنگ گلوز(دستانے) 2072 جوڑے، ہائی وولٹیج بیپرز5904، لائن مین ٹول بیگ 4904، سائیڈ کٹنگ پائلر 3904، منیلا رسہ 8950 میٹرز، فیز ٹیسٹرز 3841عدد، سیفٹی بوٹس (شوز) 1180 جوڑے سمیت حفاظتی سامان و آلات کی خریداری کیلئے18،19،20 اور 31 dسمبر کوٹینڈرز طلب کرلئے ہیں۔ جدید آلات کی خریداری سے لائن سٹاف کو حفاظتی سہولیات میسر آنے کا امکان ہے-

مزید : ملتان صفحہ آخر