بہاولپور سکول طالبات کو فلمیں دکھانے کا سکینڈل بے نقاب، اہل علاقہ کا ہیڈما سٹر کیخلاف احتجاج

بہاولپور سکول طالبات کو فلمیں دکھانے کا سکینڈل بے نقاب، اہل علاقہ کا ہیڈما ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکول کی طالبات کوکمرے میں بندکرکے فلمیں دکھانے کاسیکنڈل بے نقاب ہونے کے باوجود افسران خاموش ہیں اہل علاقہ نے ہیڈماسٹر کیخلاف شدیداحتجاج کیا اور کاروائی نہ ہونے کی صورت میں سکول کوتالے لگاکردھرنا دینے کی دھمکی دیدی۔ کمشنر تفصیل(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

کے مطابق بہاولپورکے نواحی علاقہ میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر33 الف بی سی میں تعینات ہیڈماسٹرمحمدشہزاد پراہلیان علاقہ محمداسحاق، محمدصدیق چوہدری جاویدرسول نمبردار محمداصغر رمضان خان محمدمشتاق راناظہیرایڈووکیٹ چوہدری نذرحسین اللہ رکھا پڑھار اخترعلی داد پوترہ اصغرعلی بلوچ اقبال امجدعلی اوردیگرنے سنگین نوعیت کے الزامات عائدکرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہہیڈماسٹر سکول طالبات کوکمرے میں بندکرکے اندرسے کنڈی لگاکرفلمیں دکھاتاہے جس پردیگراساتذہ نے اسے منع کیاتوان کیخلاف انتقامی کاروائی پراترآیاانہوں نے بتایاکہ سکول میں طالبات پرتشدد کرناانہیں ہراساں کرنامعمول بنارکھاہے انہوں نے بتایاکہ طالبات سے سکول کی زبردستی صفائی بھی کرائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ طالبات کوپیسوں کالالچ بھی دینے کاسنگین نوعیت کاالزام بھی عائدکیا۔ انہوں نے کہاکہ ہیڈماسٹر کی غیراخلاقی حرکات اورطالبات پرتشدد کے باعث متعددطالبات سکول بھی چھوڑ چکی ہیں انہوں نے کہاکہ سی ای اوتعلیم بہاولپورکوتحریری درخواست بھی دی گئی ہے لیکن عمل درآمد نہ ہواہے انہوں نے کہاکہ اگرمحکمہ تعلیم کے افسران نے نوٹس لے کرکاروائی نہ کی تووہ سکول کوتالے لگاکردھرنادیں گے۔ انہوں نے کمشنر بہاولپوراورڈپٹی کمشنر بہاولپورسے سنگین نوعیت کے معاملہ کافوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں جب ڈپٹی ڈی ای اوبہاولپورصدرمحمدنعیم سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ ہیڈماسٹر کی کارستایناں لکھ کرسی ای اوکوبھجوادی ہیں اگروہ کاروائی نہ کرناچاہتے ہیں تومیں کیاکرسکتاہوں۔
سکینڈل