غیر رجسٹرڈ‘ شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف آپریشن
ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
خان جلبانی کی ہدایت پر انسپکٹر ریحان فاروق جاٹ کی نگرانی میں ایکسائز ٹیم نے شہر بھر کے مختلف چوراہوں پر چیکنگ کے دوران 35 مختلف ماڈل کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونے پر چالان کرکے دستاویزات قبضہ میں لے لئیے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ 5 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کردیا ہے ایکسائز ذرائع کے مطابق گذشتہ روز کی چیکنگ سے محکمہ کو 5 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری متوقع ہے۔