یوسف نسیم کھوکھر سیکرٹری داخلہ،واجد ضیاء ڈی جی ایف آئی اے تعینات

یوسف نسیم کھوکھر سیکرٹری داخلہ،واجد ضیاء ڈی جی ایف آئی اے تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی ہیں۔یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ مقررکردیاگیا اور علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پاورٹی الیویشن ڈویڑن تعینات کردیاگیا۔ حبیب الرحمان گیلانی کو سیکرٹری ریلویز تعینات کردیا گیا جبکہ افضل لطیف کو سیکرٹری انڈسٹریز قررکردیاگیا۔سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی حسن ناصر جامی کوتبدیل کرکے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن مقرر کردیاگیا ہے۔ پاناما  کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور آئی جی ریلوے واجد ضیا ء کو ڈی آئی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیاتمام تعیناتیوں  کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وفاق تبادے

مزید :

صفحہ اول -