مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا، سونیا گاندھی
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتی حکومت نے 5 اگست کوجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے مقبوضہ علاقے میں ایک بار پھر جمہوریت کا گلا کھونٹ دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس نئی دہلی میں کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال نریندر مودی اور امیت شاہ کی حکومت کی طرف سے قائم کی گئی فرضی تصویر سے بالکل مختلف ہے انہوں نے مزید کہاکہ پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں کے دوران بچوں کوبھی نہیں بخشا جارہا ہے۔سونیا گاندھی نے جاسوسی کے سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعہ نگرانی کے انکشافات کے بارے میں شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں حکومت کے کردار پر سوال کیا۔
سونیا گاندھی