تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں کی بحالی زیرغور نہیں، شوکت یوسفزئی

تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں کی بحالی زیرغور نہیں، شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (این این آئی) وزیر اطلاعات ونشریات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں کی بحالی کا معاملہ زیر غور نہیں۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات ونشریات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں کی بحالی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی ایسا کوئی معاملہ زیرغور ہے۔انہوں نے کہا کہ میں خود سٹوڈنٹس لیڈر رہا ہوں اور طلبہ یونین کی بحالی کا حامی ہوں، ماضی میں طلبہ تنظیموں سے کوئی غلطیاں ہوئی ہیں تو انہیں درست کیا جاسکتا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ طلبہ تنظیموں کا طلبہ کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ 
شوکت یوسفزئی

مزید :

صفحہ اول -