وزیر اعظم آج لاہور آئینگے،موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینگے

وزیر اعظم آج لاہور آئینگے،موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں ...

  



لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر آج (ہفتہ) کو لاہور آئیں گے،وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے اور اس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورتحال اور بعض اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں صوبے کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ 

وزیراعظم دورہ

مزید : صفحہ اول