چارسدہ اور رستم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں 

چارسدہ اور رستم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں 

  



چارسدہ،رستم (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) ناروے میں قرآن پاک کے جلانے اور بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف اہل سنت والجماعت، متحدہ شاپ کیپرزفیڈریشن اور موبائل ایسو سی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کا ناروے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ناروے سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میں ناروے میں قرآن پاک کے جلانے اور بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف اہل سنت الجماعت، متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن اور موبائل ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری حق نواز درانی، متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے صدر حکیم اللہ فوجی اورشیراز خان نے خطاب کر تے ہوئے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ آئے روز مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لئے یہودی لابی کی ایماء پر اسلام دشمن قوتیں ایسی مذموم حرکتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے ناروے سے فوری طور پر سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے اورملزم لارس کو نشان عبرت بنا نے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی مسلمانوں کی دل آزاری کی حرکت نہ کریں۔ انہوں نے قرآن پاک جلانے اور بے حرمتی کے واقعہ پر مسلم امہ کی خاموشی پر افسو س کا اظہار کیا جبکہ گستاح ملزم لارس کو دبوچنے والے مجاہد عمر الیاس کو خراج تحسین پیش کیا٭عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل رستم اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام رستم مین چوک میں ناروے میں قرآن پاک کی بے خرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائیں تھے جس پر ناروے واقعے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مبارک احمد،قاری نور اللہ، مولانا سید محمد حقانی، مفتی محمد کامران، مولانا نجیب الرحمان عزیزی،مولانا محمد عاطف، مولانا شہاب الدین اور انجمن تاجران پار اڈہ کے صدر سید منیر نے کہا کہ قرآن پاک کی حفاظت تمام امت مسلمہ پر فرض ہے قرآن پاک مسلم امہ کے لئے راہ نجات ہے ناروے میں قرآن پاک کی سرعام بے خرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے خرمت قرآن پر اپنے جانوں کی قربانی سے بھی دریع نہیں کرینگے مسلمان ہونے کے ناطے کافروں کو اپنے مضموم عزام کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے،حکومت سے مطالبہ ہے کہ ناروے کے ساتھ ہر قسم تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرے اور پاکستان سے ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرکے ناروے کمپنی کے ٹیلی نار سم احتجاجأئ ختم کیا جائے کہ انکی کمپنی کو قسم کی نقصان پہنچ سکے مظاہرین نے حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیدیں کہ ناروے کے ساتھ ہر قسم کی تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کریں اور ان کے سفیر کو واپس بھیج دیا جائیں بصورت دیگر ہمارا یہی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : صفحہ اول