پلاسٹک بیگز پر پابندی، عوام حکومت کاساتھ دیں: مرتضی وہاب

  پلاسٹک بیگز پر پابندی، عوام حکومت کاساتھ دیں: مرتضی وہاب

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ناقابل تلف پلاسٹک بیگز پر لگائی گئی پابندی میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی پابندی جو خوردہ سطح پر بھی لگائی گئی ہو اس کی کامیابی عوامی تعاون اور حمایت کے بغیر کافی دیر میں حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھوک کی سطح پر تو ناقابل تلف پلاسٹک بیگز کی تیاری اور رسد کو پلاسٹک سازوں کی حمایت سے ختم کردیا گیا ہے جبکہ وہ صوبے جہاں مذکورہ پابندی نہیں ہے وہاں سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کی صوبے میں آمد روکنے کے لیے بھی اقدامات لیے جارہے ہیں۔تاہم گھریلو سطح پر ناقابل تلف پلاسٹک بیگز کی تیاری اور رسد روکنے کے لیے عوام ایسی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کی بھی روک تھام کی جاسکے۔مشیر ماحولیات نے کہا کہ عوام ایسے پلاسٹک بیگ میں کوئی چیز نہ خریدیں جو بہت پتلی ہوں اور بہ آسانی جن کے آر پار دیکھا جاسکتا ہو  بلکہ دکاندار سے اصرار کریں کہ وہ قابل تلف یعنی موٹے پلاسٹک بیگ میں آپ کو آپ کا مطلوبہ سودا دے جس کا وہ پابند ہے۔انہوں نے تاجر و دکاندار حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ عارضی فائدہ اور سہولت نہ دیکھیں بلکہ کچھ عرصے بعد ممکنہ اس نقصان کو دیکھیں جو ممنوعہ  پلاسٹک بیگز سے زمین کی زرخیزی کم ہونے پر ہر قسم کے خام مال کی قیمتیں بڑھ جانے کی صورت میں انہیں ہوسکتا ہے

مزید : صفحہ اول