سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری

  سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کو روکنے کے لیے قانون سازی کی جائے اور سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی طلبہ یونینز کی بحالی کی حامی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ طلبہ یونین کی حمایت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے بھی طلبہ یونینز بحال کر دی تھیں مگر معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کے لیے طلبہ یونینز کی بحالی کا خاتمہ کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سرکاری یونیورسٹیوں کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -