”آج تک کوئی قتل نہیں کیا“ یوسف ٹھیلے والا بیان سے مکر گیا

”آج تک کوئی قتل نہیں کیا“ یوسف ٹھیلے والا بیان سے مکر گیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار یوسف ٹھیلے والانے عدالت میں اپنے ویڈیو بیان سے مکر گیا۔یوسف ٹھیلے والا نے بیان میں کہا کہ آج تک کوئی قتل نہیں کیا۔صرف لاشیں ٹھیلے پر رکھ کرٹھکانے لگائیں۔گزشتہ روزسٹی کورٹ میں یوسف ٹھیلے والا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔یوسف ٹھیلے والے نے کہا میں نے آج تک کوئی قتل نہیں کیا۔صرف لاشیں ٹھکانے لگائی ہیں۔ملزم نے کہاکہ میں نے1995میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکی۔ندیم ماربل،ریاض چاچالوگوں کواغوا کرکے قتل کرتے تھے۔میں لاش ٹھیلے پررکھ کر ٹھکانے لگاتا تھا۔ملزم نے مزید بتایا کہ 1997میں رینجرزنے گرفتار،7سال قیدکے بعدرہائی ملی۔

مزید : صفحہ اول