سازشیں کرنیوالے اپنی حسرتوں کے آنسو بہا کر سو جائیں:گورنر سندھ

سازشیں کرنیوالے اپنی حسرتوں کے آنسو بہا کر سو جائیں:گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا نئے انتخابات کا مطالبہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مثال کے مترادف ہے، مولانا چار جگہوں سے انتخابات کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اور ایک جگہ سے بھی نہیں جیت پاتے، سازشیں کرنے والے اپنی حسرتوں کے آنسو بہا کر سوجائیں ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی زون میں واقع نجی کمپنی میں جامعہ مسجد حامد کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ نے افتتاحی تختی کی پردہ کشائی کرکے مسجد کا افتتاح کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مساجد تو بہت ہیں لیکن خاص بات یہ ہے کہ اس مسجد میں میرے اور میرے دوست کے والد کا حصہ رکھا گیا ہے، اس مسجد میں تعلیمات کا سلسلہ بھی ہوگا جسکے زریعے باہر کے بچے بھی دینی تعلیم حاصل کر سکینگے، بڑے بڑے علما یہاں لیکچر دینگے، آج اسٹیٹ آف دی آرٹ مسجد کا افتتاح کیا ہے، مفتی تقی عثمانی کی زیر سرپرستی میں مسجد کا قیام ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تین چار حلقوں کی نشاندہی کردیں تو انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں، کونسے حلقے کھلوانا چاہتے ہیں ہمیں بتادیں، چار جگہوں سے الیکشن کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اور ایک جگہ سے بھی نہیں جیت پاتے اور پورے پاکستان کا الیکشن چیلنج کرنے آئے ہیں، کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی کہانی ہے، ملک کی معیشت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والے اپنی حسرتوں کے آنسو بہا کر سوجائیں، ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، حکومت، افواج پاکستان، عدالتیں اور پورا نظام ایک پیج پر ہیں جو دشمنان ملک سے دیکھا نہیں جارہا ہے اب وہ دیکھیں ایک قابل وزیر اعظم جب ملک میں آتا ہے تو ملک کیسے ترقی کرتا ہے، چیزیں بہتر ہونے میں وقت لگتا ہے کراچی کو آٹھ ارب روپے ریلیز ہوگئے ہیں، مئیر کراچی کے ساتھ کنسلٹیشن میں ہوں جائزہ لے رہے ہیں، کراچی میں سڑکیں بنائی جائیگی، آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اپنا فیصلہ ہوگا کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہے، وزیر اعظم نے ایک بہترین بل کا انتخاب کیا تھا جب بل اسمبلی میں آئے گا میری خیال سے واضح اکثریت کے ساتھ اسمبلی میں  پاس ہوگا، لاڑکانہ میں جرگے کے زریعے دو معصوم بچیوں کو بڑوں کے گناہ کے بدلے حوالے کرنے کے واقعے پر افسوس ہے، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے، شیریں مزاری بہت ایکٹوو ہیں وہ اس پر کام کر رہی ہیں، اپنے جرم کے بدلے اپنے بچوں کو حوالے کردینا انتہائی غلط عمل ہے، جو لوگ یہ کام کر رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ انہیں کچھ لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے، بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جامعہ مسجد حامد میں نماز جمعہ ادا کی۔

مزید :

صفحہ اول -