سندھ حکومت کا تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تجاوزات کیخلاف اینٹی انکروچمنٹ قانون کے تحت ایف آئی آردرج کی جائے گی۔چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت تجاوزات کیخلاف کارروائی کاجائزہ اجلاس ہوا، جس میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیاکہ تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ قانون کے تحت ایف آئی آردرج کی جائے گی۔چیف سیکرٹری سندھ  ممتاز علی شاہ نے کہاکہ تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سندھ پولیس کااہم کردارہے، کمشنرکراچی نے کہاکہ ملیرندی میں باڑے بن گئے اورمضرصحت فصل اگائی جاتی ہے۔ممتاز علی شاہ نے کہاکہ ملیرندی پرباڑے،فصل اگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعدٹریفک کے مسائل ہورہے ہیں۔اجلاس میں کراچی کے10بڑے روڈ پر ٹریفک سائین لگائیں جائیں گے، ممتاز علی شاہ نے بتایا ایس ایچ او،مختارکار،اسسٹنٹ کمشنر،ایس بی سی اے افسران تبدیل کئے گئے، جوافسرکام نہیں کریگااس کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

مزید : صفحہ اول