فلسطینیوں کے لیے علیحدہ ملک وقت کی اہم ضرورت ہے،خرم شیر زمان 

فلسطینیوں کے لیے علیحدہ ملک وقت کی اہم ضرورت ہے،خرم شیر زمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر انصاف ہاوس سے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کے لیے علیحدہ ملک انکا حق اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی دنیا فلسطینیوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر سالوں سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔فلسطینی عورتوں کی آبرو ریزی کی جارہی ہے، فلسطینی بچوں کی آنکھوں میں خوف و بربریت کے سائے نظر آتے ہیں۔فلسطینی بچے ایک پرامن معاشرہ دیکھنے کے بجائے جنگی ماحول میں نشو نما پا رہے ہیں، جو کہ انکے مستقبل سمیت دنیا کے مستقبل کے لیے بھی درست نہیں ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہزاروں معصوم فلسطینی اس جدوجہد میں اپنے خون کے نزرانے دے چکے ہیں اور مزید دے رہے ہیں۔ پوری دنیا فلسطین میں جاری ظلم و ستم اور خون کی ہولی کی شاہد ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ظلم و بربریت کا کھیل اب ختم ہونا چاہیے۔ عالمی برادری پورے خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردارادا کرے۔سالوں سے چلتے اس خون کے کھیل کو بند کر کے آزادی اور امن کا پیغام دیا جائے، تا کہ پورے خطے میں امن و سکون قائم ہوسکے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -