IATCامپیکٹ ایوارڈز 2019 کے فاتحین کا اعلان

IATCامپیکٹ ایوارڈز 2019 کے فاتحین کا اعلان

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) اینگرو فاؤنڈیشن نے آج ہونے والی ایک تقریب کے موقع پر ’میں تبدیلی ہوں (I am the change (IATC) امپیکٹ ایوارڈ  2019 کے فاتحین کا اعلان کردیا ہے۔ اینگرو کی سینیئر مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ متعدد نجی، سرکاری اور ترقیاتی شعبوں کے سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔IATC اینگرو فاؤنڈیشن کا علمبردار اقدام ہے جس کا مقصد بہتر سے بہتر مستقبل کے لیے انتھک جدوجہد میں مصروف پاکستان میں پائیدار اثرات مرتب کرنے والی آرگنائزیشنز کا جشن منانا اور انہیں سپورٹ کرنا ہے۔ یہ ایوارڈ دو شعبوں سماجی ترقی (غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے) اور سماجی انٹرپرائز (سماجی انٹرپرائز کے لیے) میں پیش کیا جائے گا۔ ہر شعبے کے فاتحین کو ججوں کے آزاد پینل کی جانب سے انتخاب کے کٹھن مرحلے سے گزرنے کے بعد 20 لاکھ روپے دیے گئے۔ سماجی ترقی کی کیٹیگری میں IATC امپیکٹ ایوارڈ کراچی کی ایک غیرمنافع بخش تنظیم کاروان حیات کو دیا گیا جو پاکستان میں ذہنی معذوری کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ذہنی بیماری کی عفریت  سے نبردآزما ہیں۔ سماجی انٹرپرائز کی کیٹیگری میں IATC امپیکٹ ایوارڈ AzCorp انٹرٹیمنمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کو دیا گیا جو جوانوں میں ’ہیرو‘ کے تصور کو بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور پاکستان بھر میں اسکول جانے والے طلبا کو مصروف رکھتے ہوئے ان میں برداشت، تفاوت اور انصاف کو فروغ دے رہے ہیں۔IATC ایوارڈز کے گزشتہ فاتحین میں جسمانی معذوری کے شکار افراد کی بحالی کی ایسوسی ایشن، TRIAC پرائیویٹ لمیٹیڈ، ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن، داچی فاؤنڈیشن، اورنگی پائلٹ پراجیکٹ، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن، دی ڈریم فاؤنڈیشن، دی گیراج اسکول، patients welfare association، کراچی ووکیشنل اور ٹریننگ سینٹر، چائلڈ ایڈ ایسوسی ایشن، KhwendoKor، اخوت، IDSP کمینٹی لرننگ سینٹز، افضال میموریل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن (AMTF) اور دیہی تعلیم اور معاشی ترقی کی سوسائٹی (REEDS) جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر