اے این ایف اور ”شوکیس“ کے تعاون سے انسداد پوسٹرز نمائش کا اہتمام

اے این ایف اور ”شوکیس“ کے تعاون سے انسداد پوسٹرز نمائش کا اہتمام

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سماجی تنظیم ”شوکیس“ نے اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے تعاون سے 18ویں انسداد منشیات پوسٹرز کی نمائش کا اہتمام آرٹس کونسل میں کیا جس کا افتتاح فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ بریگیڈیئر منصور احمد جنجوعہ نے کیا جس میں کراچی کے اسکولوں کے بنائے گئے 225پوسٹرز کی نمائش کی گئی۔اسکولوں کے طلباء و طالبات نے پرجوش طریقے سے ان میں حصہ لیا اور اپنے تصورات کو کینوس میں منتقل کیا۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو بالترتیب پہلی پوزیشن 5ہزار،دوسری پوزیشن 3ہزار اور تیسری پوزیشن کو 2ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر منصور احمد جنجوعہ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو نشے کی تباہ کاریوں سے آگاہ کریں کہ نشہ مستقبل اور معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے آپ اپنے اندر قوت ارادی پیدا کرکے نشے کی جنگ میں ہمارا ہراول دستہ بنیں۔آپ ہمارا مستقبل ہیں۔شوکیس کے سیکرٹری جنرل خرم جمال نے حسب روایت طلباء و طالبات سے اس بات کا عہد لیا کہ وہ نشے کے خلاف جنگ میں اے این ایف اور شوکیس کے ساتھ ہیں۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل آب کاری،محصولات اور انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی،مشہور سماجی شخصیت جسٹس ہیلپ لائن کے ندیم شیخ ایڈوکیٹ،اسکولوں کے پرنسپلز،اساتذہ اور معززین نے شرکت کی جبکہ جج کے فرائض مشہور آرٹسٹ خلیل نجمی اور آرٹس کونسل کی شاہدہ اسرار نے انجام دیئے۔

مزید : صفحہ آخر