ایچ آر این ڈسٹرکٹ کی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی،انتخاب سوری 

 ایچ آر این ڈسٹرکٹ کی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی،انتخاب سوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کا اجلاس صدر انتخاب عالم سوری کی قیادت میں منعقد ہو اجس میں سید شہزاد مظہر، ارشد شیخ،عرفان رانا،رفعت اعوان ایڈووکیٹ،شاکر علی،زبیح اللہ،عابد سہگل،سمیر علی، شعبان قادری،حاجی شریف،ظفر اقبال،انجینئروسیم کے علاوہ جماعت اسلامی کراچی کے جرنل سیکریٹری عبد الوہاب نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتخاب عالم سوری نے کہا کہ    ایچ آر این کراچی شہریوں کے بنیادی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔کراچی کی سیاسی جماعتوں اور حکومت نے مل کر کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں بیماریاں پھیل رہی ہیں سڑکیں ٹوٹی ہو ئی ہیں شہری بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ہیومن رائٹس نے مہنگائی کی خلاف ڈسٹرکٹ کی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔عنقریب کورنگی اور لانڈھی کی عوام کے لئے ایک بڑا احتجاجی پروگرام بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ 16دسمبرسقوط ڈھاکہ کے حوالے سے بھی ایک بھرپور پروگرام مرتب کیا جائے گا۔ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے جنرل سیکریٹری سید شہزاد مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط ڈھاکہ پر تو عوام اور فوج نے اپنے تئیں ہر ممکن کوشش کی مگر سقوط کشمیر کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرنا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی غیر ملک میں قید کو برداشت کرنے والی حکومت سے کرتار پور جیسے کی بھی منصوبہ کی توقع ممکن ہو سکتی ہے دیگر مقرریں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کو زندہ درگور کردیا ہے کراچی میں پرائس کنٹرول نام کی کو ئی چیز نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -