ٹیلی نار کا ڈیجیٹل ڈسٹری  بیوشن سمٹ کا انعقاد

 ٹیلی نار کا ڈیجیٹل ڈسٹری  بیوشن سمٹ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)اپنی مستحکم ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن صلاحیتوں کو پیش کرنے کے لئے ملک کی معروف سیلولر سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے اسلام  آباد میں واقع ہیڈ کوارٹرز 345 میں ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن سمٹ 2019ء کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل تقسیم اور جی ایس ایم ریٹیل ایکو سسٹم کے مابین ہم آہنگی کو اجاگر کرنا اور اس کے لئے ٹیلی نار اور اپنے شراکت داروں کے مابین پاکستان میں ڈیجیٹل تقسیم کے مستقبل کے حوالے سے مشترکہ روڈ میپ تیار کرنا تھا۔ پروگرام میں فیس بک، ایزی پیسہ، ون لوڈ، ٹیلی نار ڈیجیٹل اور ٹیلی نار پاکستان کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ سمٹ میں ٹیلی نار پاکستان اور اس کے اسٹریٹجک شراکت داروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی جو نئے ڈیجیٹل کسٹمر ٹچ پوائنٹ کو فعال بنا رہے ہیں۔ ماضی قریب میں گوگل کے ساتھ اشتراک سے  ٹیلی نار پاکستان پہلا ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے جس نے پری پیڈ اینڈرائیڈ صارفین کو براہ راست اپنے سمارٹ فون کی سیٹنگز سے اپنا موبائل ڈیٹا پلان خریدنے اور مینج کرنے کے قابل بنایا۔ یہ سہولت ٹیلی کام صنعت میں سب سے پہلے فراہم کی گئی ہے جس میں صارفین کو ذاتی نوعیت کا تجربہ پیش کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے فون کے ذریعے اپنے موبائل کے استعمال کو بہتر بنا سکیں۔  ٹیلی نار پاکستان نے فیس بک سے آپریٹر اسٹور کے نام سے ایک اور فلیگ شپ پروڈکٹ بھی متعارف کی ہے جو موبائل ڈیٹا پلان کی طرح فیس بک میں موجودآپریٹر کے لئے ایک مخصوص جگہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -