خرم شیر زمان کی سینئر صحافی ایس ایم عرفان کے سوئم میں شرکت

خرم شیر زمان کی سینئر صحافی ایس ایم عرفان کے سوئم میں شرکت

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سینئر صحافی ایس ایم عرفان کے سوئم میں شرکت اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ میڈیا مالکان اپنے ادارے کے ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کریں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے میڈیا میں کام کرنے والے ملازمین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ ایس ایم عرفان سینئر صحافی اور بہترین شخصیت کے مالک تھے، اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ خرم شیر زمان نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور ایثال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

مزید : صفحہ آخر