کراچی: ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

  کراچی: ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر چشتی نگر میں کے ڈی اے کی کارروائی پر ہنگامہ آرائی کرنیوالے گرفتار تینوں افراد کیخلاف ہنگامے، جلاو گھیراو اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز گلستان جوہر چشتی نگر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کرنیوالے گرفتاری تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سرکاری مدعیت میں تھانہ گلستان جوہر میں درج کیاگیا۔مقدمے میں ہنگامہ آرائی، جلاو گھیراو اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ملزمان نے آپریشن کے دوران ہنگامہ کیا اور پولیس موبائل کو بھی آگ لگائی۔ ہنگامہ آرائی کے باعث گزشتہ روز چشتی نگر میں آپریشن روک دیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر