پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کا اجلاس آج ہو گا

  پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کا اجلاس آج ہو گا

  



کراچی (پ ر)پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق سربراہ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی سیف الدین ایڈوکیٹ نے پبلک ایڈ کمیٹی کے تمام ضلعی صدور اور سینٹرل کیبنٹ کے ارکان اور ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس ہفتہ 30نومبر کو بعد نماز ِ عشاء ادارہ نور حق میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس سیف الدین ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں شہر ی و بلدیاتی مسائل سے حکومت کی عدم دلچسپی اور نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث پیدا ہونے والی بد نظمی اور بدترین صورتحال اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیف الدین ایڈوکیٹ نے تمام ذمہ داران کو بروقت شرکت کی تاکید کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر