روزنامہ ”پاکستان“ کی نشاندہی،سجاول میں پی ٹی سی ایل نے شکایات دور کردیں

  روزنامہ ”پاکستان“ کی نشاندہی،سجاول میں پی ٹی سی ایل نے شکایات دور کردیں

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے روزنامہ پاکستان کی خبر پر نوٹس لتے ہوئے سجاول میں انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروسز سے متعلق ایشو کوٹھیک کردیا ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل نے26نومبر کو روزنامہ پاکستان میں سجاول شہر میں انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروسز کی خرابی سے متعلق خبر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیکنکل ٹیم نے سجاول میں پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروسز سے متعلق ایشو کوٹھیک کردیا ہے۔ مزیدبرآں بلا تعطل سروسز کو یقینی بنانے اور صارفین کی آسانی کیلئے بینڈوتھ کو بڑھانے کیلئے نئے آلات نصب کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکایات ایک نظام کے تحت درج کی جاتی ہیں اور صارفین کی طرف سے درستگی کی تصدیق کے بعد نمٹا دی جاتی ہیں۔ہم اپنے قابل قدر صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت خواہ ہیں اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور صارف کے اطمینان کیلئے بہتر سروس کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گے۔شکایات کی صورت میں، پی ٹی سی ایل صارفین سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنی شکایت کے حل کیلئے بروقت ردعمل کیلئے ہیلپ لائن 1218 پر کال کریں۔ اس کے علاوہ صارفین مزید معلومات کیلئے پی ٹی سی ایل کی ویب سائیٹ www.ptcl.com.pk، پی ٹی سی ایل ٹچ موبائل ایپلیکیشن یا فیس بک اور ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر