چشتی نگر میں عوام کے سر سے چھت چھیننے کی کوشش بند کی جائے، فردوس شمیم

  چشتی نگر میں عوام کے سر سے چھت چھیننے کی کوشش بند کی جائے، فردوس شمیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ چشتی نگر میں سندھ حکومت کی جانب سے عوام کے سر سے چھت چھیننے کی کوشش بند کی جائے۔ جب ایک شخص بارہ سال ایک جگہ رہتا ہے تو وہ جگہ اسکا قانونی حق ہوجاتی ہے، سندھ حکومت وہاں کے لوگوں کو متبادل بھی فراہم کرے۔پولیس کے دستے لاکرجو حکومت سندھ نے تماشا کیا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ ہم ایک گھر بھی نہیں گرائیں گے۔ناصر حسین شاہ ست گزارش کی تھی علاقہ مکینوں سے بات کی جائے۔ یہ باتیں انہوں نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور دیگر موجود تھے۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ اس قسم کی کاروائیاں پی ٹی آئی کے خلاف اینٹی پروپیگینڈا مہم ہے۔ناصر حسین شاہ نے وعدہ کیا لیکن پھر بھی آپریشن کیا گیا۔اس بات کی مذمت کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو اس لئے ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ ہیں پی ٹی آئی جیتی ہے۔حکومت سندھ پر واجب ہے کہ انہیں متبادل زمین اور رہائش فراہم کی جائے۔پولیس اور ادارے ہمارے نہیں ہیں۔جہاں زیادتی ہوگی وہاں ہم آواز اٹھائیں گے۔سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ معاملے کو دیکھیں۔اس سے قبل بھی انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی ہوئی تو کیا ہوا۔ساٹھ ہزار بلڈنگز شہر میں غیر قانونی ہیں،کسی بلڈنگ کنٹرول کے ایک افسر کو بھی سزا نہیں دی گئی۔ایک طبقے کو متاثر کرنے پر سپریم کورٹ نظر ثانی کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -