نعت شریف
سب سے اونچا، پرچمِ میلاد ہے
کتنا پیارا، پرچمِ مِیلاد ہے
قلب و جاں میں تازگی سے آ گئی
جونہی دیکھا، پرچمِ مِیلاد ہے
یہ امیں ہے، عظمتِ سرکارؐ کا
ہم نے تھاما، پرچمِ مِیلاد ہے
عرش پر جبریلؑ نے بھی ایک دن
ہر سو گاڑا، پرچمِ مِیلاد ہے
نعرہ زن ہیں، بچے بالے دم بدم
خوب نکھرا، پرچمِ مِیلاد ہے
رونقِ بازار ہے، شام و سحر
جگمگایا، پرچمِ مِیلاد ہے
عیدِ میلاد النبیؐ کی دھوم ہے
سب نے پکڑا، پرچمِ مِیلاد ہے
ہو گئے دنیا کے جھنڈے سرنِگوں
پھرپھڑایا، پرچمِ مِیلاد ہے
رشک فرمانے لگے اہلِ جَناں
جب اٹھایا، پرچمِ مِیلاد ہے
شاد! آقاؐ کی خوشی میں رات دن
کیسے جھوما، پرچمِ مِیلاد ہے