آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بل اکثریت کیساتھ پاس ہوگا، گورنر سندھ

آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بل اکثریت کیساتھ پاس ہوگا، گورنر سندھ

  



 کراچی(دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بل اکثریت کیساتھ پاس ہوگا۔ حکومت فوج عدالتیں ایک پیج پر ہیں۔ سازشیں کرنیوالے حسرت کے آنسو بہا کر سو جائیں۔کراچی کے علاقے کورنگی میں مسجد کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کون سے حلقے کھلوانا چاہتے ہیں، ہمیں بتا دیں۔ یہ لوگ چار جگہوں سے کھڑے ہوتے ہیں اور ایک جگہ سے بھی نہیں جیت پاتے۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کیساتھ رابطے میں ہوں، چیزوں کو بہتر ہونے میں وقت لگتا ہے۔ کراچی کو 8 ارب روپے جاری ہو گئے ہیں۔

گورنر سندھ

مزید : صفحہ آخر