منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنا اللہ کی پیشی پر بدنظمی ،پولیس کا لیگی کارکنوں اور وکلا سے جھگڑا ،وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنا اللہ کی پیشی پر بدنظمی ،پولیس کا لیگی کارکنوں ...
منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنا اللہ کی پیشی پر بدنظمی ،پولیس کا لیگی کارکنوں اور وکلا سے جھگڑا ،وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رانا ثنا اللہ کی پیشی پر کمرہ عدالت کے باہر بدنظمی کے باعث پولیس کا لیگی کارکنوں اور وکلا سے جھگڑا ہو گیا جس پر راناثنا اللہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا،عدالت نے کیس کی سماعت14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،اے این ایف نے لیگی رہنما راناثنا اللہ کو انسداد منشیات کورٹ میں پیش کردیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعدادعدالت کے باہر موجودتھی جبکہ سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔

رانا ثنا اللہ کی پیشی پر کمرہ عدالت کے باہر بدنظمی کے باعثپولیس کا لیگی کارکنوں اور وکلا سے جھگڑاہوگیا، رانا ثنا اللہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا،طاہر خلیل سندھو نے الزام عائد کیا ہے کہوکلا کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور