فوت خاتون کی پنشن وصولی، محکمہ ڈاک کے ملازم کی نظر ثانی درخواست مسترد

فوت خاتون کی پنشن وصولی، محکمہ ڈاک کے ملازم کی نظر ثانی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے جی پی او لاہور کے ملازم کی جانب سے فوت شدہ خاتون کی پنشن دو سال تک وصول کرنے کا معاملہ پر محکمہ ڈاک کے ملازم نعیم اختر کی نظر ثانی درخواست مسترد کر دی۔ جمعہ کو کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ نعیم اختر کا فراڈ 2014 کو آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے پکڑا۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ جنوری 2015 میں محکمانہ انکوائری کے بعد نوکری سے فارغ کر دیا گیا،محکمانہ نظر ثانی اپیل بھی 2015 مارچ میں خارج ہوگئی۔سرکاری وکیل نے کہاکہ فیڈرل سروس ٹربیونل نے 2017 اور سپریم کورٹ نے 2018 میں اپیل خارج کر دی۔سرکاری وکیل نے کہاکہ محکمے ڈاک کے ملازم نے رسیدیں دکھائی کہ نعیم اختر نے اس سے پنشن کی رقم دو سال تک وصول کی ہے۔ وکیل نعیم اختر نے کہاکہ ساری رقم محکمے کو واپس ہوگئی ہے، ابھی بھی یہ معاملہ عدالت میں موجود ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ جو معاملہ اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے اس کا فوجداری کاروائی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ وکیل نے کہاکہ ریکوری کے بعد برطرفی کی سزا بہت سخت ہے،نعیم اختر نے 25 سال نوکری کی ہے اب سزا کم کر دیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ 25 سال کی نوکری ہے تو فراڈ بھی سنگین ہے، فوت شدہ حاتون کی پینشن وصول کی گئی۔
پنشن وصولی

مزید :

صفحہ آخر -