بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہیں، مصطفی نواز کھوکھر

  بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہیں، مصطفی نواز کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان چیئر مین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ناقابل قبول، مسترد کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت نے بحرانوں کے شور میں خاموشی سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب ناکام معاشی پالیسیوں کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس نااہل حکومت کا ایک ایک دن عوام پر بوجھ بن کر گذر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت ہر مہینے مہنگائی کے اپنے رکارڈ توڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اشیاء ضروریہ تک عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دی گئی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی، ملک افراتفری کہ طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا اقتدار باقی رہا تو ملک کسی بڑے بحران سے دوچار ہو جائے گا۔
مصطفی نواز کھوکھر

مزید :

صفحہ آخر -