فہمیدہ مرزا کے فارم اورہاءئس پنگریو کے مقدمے کامرکزی ملزم بشارت زرداری عدالت سے گرفتار

    فہمیدہ مرزا کے فارم اورہاءئس پنگریو کے مقدمے کامرکزی ملزم بشارت زرداری ...

  



پنگریو(این این آئی)وفاقی وزیر ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کے فارم اورہاءئس پنگریو پرقبضہ کرنے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم بشارت زرداری ماتلی کی عدالت سے گرفتار۔ ضمانت رد ہونے کے بعد بھاری پولیس سیکیورٹی میں پنگریوتھانے منتقل کردیاگیابشارت زرداری کے خلاف تین نومبرکوپنگریو تھانے میں مرزافارم کے منیحراحسان لسکانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا جس کے بعداس نے سندھ ہائی کورٹ سے عارضی ضمانت کرالی تھی تاہم عدالت عالیہ نے ملزم کو ضمانت کنفرم کرانے کے لیے بدین کی عدالت میں پیش ہوکرضمانت کنفرم کرانے کی ہدائت کی تھی بشارت زرداری آج اپنی ضمانت کنفرم کرانے کے لیے ایڈیشنل سیشن کورٹ ماتلی میں پیش ہوئے اوراپنی ضمانت کنفرم کرانے کی کوشش کی تاہم عدالت نے ضمانت ردکردی جس پرموقع پرموجودپولیس نے انہیں تحویل میں لے لیااور ًڈی ایس پی ٹنڈوباگو عنائت اللہ ناریجو کی سرکردگی میں گیارہ پولیس موبائلوں کی سیکیورٹی میں پنگریوتھانے منتقل کردیا گیا۔

مرکزی ملزم گرفتار

مزید : صفحہ آخر