اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تقرری بارے 10روز میں رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تقرری بارے 10روز میں رپورٹ طلب ...

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کی تقرری کے حوالے سے رپورٹ دس روز میں طلب کرلی۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہاکہ بورڈ ریگولیشنز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کرکے بتائیں۔ عدالت نے بورڈ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ یہ رولز ہیں یا ریگولیشنز؟وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نمائندے کا عدالت میں بیان دیا کہ سیکرٹری ابھی بیرون ملک ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اس طرح تو نہیں ہوتا کہ کوئی نہ ہو تو کام ہی رک جائے،دس روز میں فیصلہ کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

ڈی جی سپورٹس

مزید : صفحہ آخر