تیس نومبر جیالوں کا اپنے اصولوں سے عہدوفا کا دن ہے،نفیسہ شاہ

  تیس نومبر جیالوں کا اپنے اصولوں سے عہدوفا کا دن ہے،نفیسہ شاہ

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پارٹی کے 52ویں یوم تاسیس پر بیان نے میں کہاہے کہ تیس نومبر جیالوں کا اپنے اصولوں سے عہدوفا کا دن ہے۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 کو جو جدوجہد شروع کی، وہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مظفرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس کشمیرکاز سے اظہار یکجہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو کے جیالے یوم تاسیس پر کشمیر میں اپنی طاقت کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نصف صدی سے زائد عرصے سے جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد کررہی ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت پی پی قیادت کی بے جرم وسزا قید ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ کراچی، تھرپارکر، کندھکوٹ کشمور، بہاول پور اور مظفرگڑھ کے بعد کل مظفرآباد میں پی پی پی اپنا پاورشو کریگی۔انہوں نے کہاکہ دنیا دیکھ لے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادیں مضبوط ہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ آخر