لاہورہائیکورٹ نے نجی سکولزکوفیس کے معاملے پر بچوں کو سکولز سے نکالنے سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے نجی سکولزکوفیس کے معاملے پر بچوں کو سکولز سے نکالنے سے روک ...
لاہورہائیکورٹ نے نجی سکولزکوفیس کے معاملے پر بچوں کو سکولز سے نکالنے سے روک دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے نجی سکولز کی وصولی کیخلاف درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے نجی سکولزکو فیس کے معاملے پر بچوں کو سکولز سے نکالنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں نجی سکولز کی اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے نجی سکولز کی وصولی کیخلاف درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے نجی سکولزکو فیس کے معاملے پر بچوں کو سکولز سے نکالنے سے روک دیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق فیسیں وصول کی جائیں گی ،والدین سے وصول کردہ اضافی فیس ایک ہفتے میں واپس کی جائے گی ،نجی سکولز کی اضافی فیسوں کیخلاف درخواست وں پر سماعت11 دسمبر کو ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور