چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج ڈی جی خان پہنچیں گے

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج ڈی جی خان پہنچیں گے

  



ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ آج ایک روزہ دورے پر ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) پہنچیں گے۔ ڈی جی خان چیف جسٹس آف پاکستان کا آبائی شہر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان دوپہر ایک بجے اپنے آبائی شہر پہنچنے کے بعد دو بجے دوپہر ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کریں گے۔عدالت عظمیٰ کے سربراہ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سالانہ عشائیہ دیا جائے گا جس میں ممتاز قانون دانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق طے شدہ پروگرام کے تحت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ضلع کچہری میں والد اور اپنی نشست پر بھی جائیں گے۔ وہ ڈی جی خان میں قیام کے دوران اپنے آبائی قبرستان جا کر بزرگوں اورعزیز و اقارب کی قبروں پہ فاتحہ خوانی کریں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنے اس سکول کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی۔ اس سکول کا نام آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان