" لاہور آرہاہوں، بڑی تبدیلیاں ہوں گی " وزیراعظم کے اعلان پر ہلچل

" لاہور آرہاہوں، بڑی تبدیلیاں ہوں گی " وزیراعظم کے اعلان پر ہلچل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کو لاہور جارہا ہوں، بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے بڑی تبدیلیوں کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ  لاہور جارہے ہیں جہاں اہم تبدیلیاں ہوں گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس کے دوران کہا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو اصل غم یہی ہے کہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر آج( ہفتہ) کو لاہور پہنچیں گے۔ سیاسی مبصرین وزیراعظم کے دورہ لاہور کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں، وزیراعظم ایک روزہ دورے میں متعدد اہم فیصلے کرسکتے ہیں جو دور رس نتائج کے حامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم امور میں اعتماد میں لیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کے متعلق اہم بریفنگ بھی دیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ اداروں میں ہم آہنگی کا مؤقف اپنائیں۔ ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ جس مافیا نے 15 مہینے زور لگایا وہ ناکام ہوگیا۔ انہوں نے ترجمانوں کو آگاہ کیا کہ ملک کی ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنا دیا ہے۔

مزید :

قومی -