ایڈیلیڈٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی اننگز 589 رنز پر ڈکلیئر

ایڈیلیڈٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی اننگز 589 رنز پر ڈکلیئر
ایڈیلیڈٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی اننگز 589 رنز پر ڈکلیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گلابی ( پنک) گیند سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روزمیزبان ٹیم نے 589 رنز پرمیچ  ڈکلیئرکردیا۔کینگروز نے 3وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کیلئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیاہے.  کینگروز کے ڈیوڈ وارنر نےریکارڈ اننگر کھیلتے ہوئے 300رنز بنا کر اپنانیا ریکارڈ قائم کرلیا اورپہلی بارٹرپل سنچری اسکور کی۔انہوں نے40چوکے لگا کر پاکستانی باولرز کے چھکے چھڑا دیئے۔

وارنرکو شاہینوں کی کمزور فیلڈنگ نے ایک چانس بھی دیا جس کے بعد سے وہ  کسی باولر کے ہاتھ نہیں آئے۔

آسٹریلیا کو تیسرا نقصان سٹیون سمتھ کی شکل میں اٹھانا پڑاجو شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے ٹیسٹ کے دوسرے روز 302 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا تھا جب کہ لیبوشین اور ڈیوڈوارنر پیچ پر موجود تھے۔تاہم 369رنز پرآسٹریلیا کو شاہین آفریدی کے ہاتھوں دوسرا نقصان اٹھانا پڑا۔آفریدی نے لیبوشین کو 162 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔
پانچ روزہ میچ کا پہلا دن آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہا جبکہ پاکستانی باولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ٹیسٹ کے پہلے دن واحد بلے باز جو پاکستانی باو¿لر کا نشانہ بنے وہ جو برنس تھے جنہوں نے آسٹریلیا کے اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کیا۔ان کی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔ وہ وکٹ کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔
آسٹریلین ٹیم کی قیادت ٹم پین کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنوس لیبوشانے، سٹیو سمتھ، میتھیو ویڈ، ٹریوس ہیڈ، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، نتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

یاد رہے آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے چکا ہے۔

مزید :

کھیل -