حکومت نے سپریم کورٹ کا ایک اور حکم ہوا میں اڑا دیا، واجد ضیا نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات

حکومت نے سپریم کورٹ کا ایک اور حکم ہوا میں اڑا دیا، واجد ضیا نئے ڈی جی ایف ...
حکومت نے سپریم کورٹ کا ایک اور حکم ہوا میں اڑا دیا، واجد ضیا نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن کو عہدے سے ہٹاکر واجد ضیاء کو نیا ڈی جی تعینات کردیا،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو موجودہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے تبادلے سے روک رکھا ہے تاہم سپریم کورٹ کےاحکامات کے باوجود ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کوہٹادیا گیا۔سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میں بشیر میمن کو تحقیقاتی افسر مقرر کر رکھا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک بشیر میمن کو عہدے پر رکھنےکا حکم دیا تھا۔

جیونیوز کے مطابق دوسری جانب وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے افسر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیاء کو بشیر میمن کی جگہ ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا ہے۔واجد ضیاء انسپکٹر جنرل (آئی جی) ریلوے پولیس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزارت داخلہ نےایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا اور ان کی جگہ ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کو قائم مقام ڈی جی کا چارج دیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد