عوامی حقوق اوران کے مینڈیٹ کیلئے لڑتارہوں گا،بلاول بھٹو کاپیپلز پارٹی کے 52ویں یوم تاسیس پر پیغام

عوامی حقوق اوران کے مینڈیٹ کیلئے لڑتارہوں گا،بلاول بھٹو کاپیپلز پارٹی کے ...
عوامی حقوق اوران کے مینڈیٹ کیلئے لڑتارہوں گا،بلاول بھٹو کاپیپلز پارٹی کے 52ویں یوم تاسیس پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ عوامی حقوق اور ان کے مینڈیٹ کیلئے لڑتے رہیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر دیئے گئے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی،جمہوریت کیلئے بنیادی نظریات پرکاربند رہیں گے۔انہوں نے کہاوہ پارٹی کی 52سالہ جدوجہدکی طرح ثابت قدم رہنے کاعزم کرتے ہیں۔اور عوامی حقوق اوران کے مینڈیٹ کیلئے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہابھٹوپسماندہ طبقات کوطاقتوربنانےکی خاطرشانہ بشانہ کھڑے رہے
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی آج اپنا 52واں یوم تاسیس منارہی ہے،اس مناسب سے ملک بھرمیں پیپلز پارٹی کے کارکنان تقریبات کااہتمام کریں گے۔ 52 سال قبل ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی سحرانگیز شخصیت کے باعث نوآموز پارٹی اپنے قیام کے تین چار سال بعد ہی اقتدار میں آگئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -