گینگ ریپ کرکے ویڈیوز تقسیم کرنیوالا پاپ سٹار پکڑا گیا، بڑی سزا مل گئی
سیئول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے پاپ سٹار جنگ جون یون کو اجتماعی زیادتی اور اس کی ویڈیو بناکر تقسیم کرنے کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 30 سالہ گلوکار جنگ جون ایک بینڈ کا سابق ممبر تھا جسے 2016 میں دو تقریبوں کے دوران گینگ ریپ کے دو الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔اس کے علاوہ گلوکار جنگ جون کو خواتین کے ساتھ جنسی عمل کے دوران ان کے علم میں لائے بغیر اپنی ویڈیو بنانے اور ان کی اجازت کے بغیر اسے تقسیم کرنے پر بھی قصور وار ٹھہریا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جنوبی کوریا میں خفیہ کیمروں سے ہونے والے جرم کا سب سے ہائی پروفائل کیس ہے جس کے خلاف ملک بھر میں خواتین احتجاج بھی کررہی ہیں۔جون پر الزام ہے کہ اس نے خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے وقت خفیہ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو اپنے موبائل کے ذریعے دیگر ساتھیوں کے چیٹ رومز میں شیئر کیں۔
عدالت نے نوجوان پاپ اسٹار کو 6 سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا جب کہ سزا سننے کے بعد گلوکار عدالت میں رو پڑا۔