ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی،جدہ جانیوالے مسافروں سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد، سر قلم ہونے سے بچ گیا

ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی،جدہ جانیوالے مسافروں سے 4 کلو سے زائد ہیروئن ...
ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی،جدہ جانیوالے مسافروں سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد، سر قلم ہونے سے بچ گیا

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرکے جدہ جانے والے مسافروں سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی،دوخواتین سمیت تینوں ملزموں کواے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کردیاگیا، پاکستان میں پکڑے جانے پر سزا اور جرمانہ ہوگا لیکن اگر سعودی عرب میں پکڑے جاتے تو وہاں منشیات کیس میں سزا سرقلم ہے ، وہاں سرقلم ہوسکتا تھا۔ 

 ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ سے 3 مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے سامان سے چار کلو 400 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت کم از کم 5 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں نے ہیروئن اپنے بیگز کے مختلف حصوں میں چھپائی ہوئی تھی ، مسافروں میں شیر زمان، اقبال بانو اور اختر پروین شامل ہیں جنھیں اے این ایف نے حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے مسافروں کا تعلق خوشاب، بھکر اور میانوالی سے ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان