مولانا کی تقاریر کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

مولانا کی تقاریر کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان
مولانا کی تقاریر کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعاتفردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ان کی حکومت مولانافضل الرحمان کی تقاریر کی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہامولاناگزشتہ پارلیمان میں کہاکرتے تھے پارلیمان کواپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔۔ان کی انہی تقاریر کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہانئے الیکشن ضرور ہوں گے لیکن پانچ سالہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد۔فردوس نے کہا مولاناکے فرزندکی موجودگی میں پارلیمان جعلی نہیں ہوسکتی۔ مولاناکے فرزندکے علاوہ ان کی جماعت کے دیگررہنمابھی ایوان میں موجودہیں۔
معاون خصوصی نے سابق وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے لندن پہنچتے ہی ہنگامی حالت یکایک ختم ہوچکی۔ ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں ایک صفحہ پیش کیاوہ بھی قطری لگتاہے۔

مزید :

قومی -