اگلے تین سالوں میں انرجی کا پورا نظام تبدیل ہوجائیگا،فواد چودھری

اگلے تین سالوں میں انرجی کا پورا نظام تبدیل ہوجائیگا،فواد چودھری
اگلے تین سالوں میں انرجی کا پورا نظام تبدیل ہوجائیگا،فواد چودھری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ رواں سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں چھ سو گنا اضافہ ہوا، اگلے تین سالوں میں ہم سولر پینل اور لیتھیم بیٹری بنائیں گے،انرجی کا پورا نظام تبدیل ہوجائیگا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ رواں سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں چھ سو گنا اضافہ ہوا، وزیر اعظم کی بھرپور سپورٹ سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دینا میں واپس لائے ہیں اگلے سال بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ چین کے بعد روس سے وزارتی کمیشن قائم ہو رہے ہیں اب توجہ یورپی یونین اور امریکہ پر ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم انجن نہیں بنا سکے جو ہماری ناکامی تھی لیکن اگلے تین سالوں میں ہم سولر پینل اور لیتھیم بیٹری بنائیں گے،انرجی کا پورا نظام تبدیل ہوجائیگا، فوادچودھری نے کہا کہ اسی طرح جہلم بائیو ٹیک پارک جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ہربل میڈیسن پارک ہو گا، جنوبی ایشیا میں بیٹری بسیں بنانے والا پہلا ملک بھی ہم ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد