نوازشریف کی صحت سے متعلق ٹویٹ ،گلوکارہ عینی خالد کو لینے کے دینے پڑ گئے

نوازشریف کی صحت سے متعلق ٹویٹ ،گلوکارہ عینی خالد کو لینے کے دینے پڑ گئے
نوازشریف کی صحت سے متعلق ٹویٹ ،گلوکارہ عینی خالد کو لینے کے دینے پڑ گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)’تو نے ایسی ادا سے مجھے دیکھا دل ہوگیا نثار ماہیا‘۔اس شاندار گانے سے شہرت پانے ولی خوبرو گلوکارہ عینی کا نوازشریف کی صحت سے متعلق ٹویٹ سوشل میڈیا کے دلوں کو نثار نہ کرسکا۔ عینی خالد کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے نوازشریف کی لندن کے ایک مال میں موجوگی کی تصویر لگا کرتبصرہ کیا کہ ”جب آپ ایک خطرناک بیماری کیلئے بیرون ملک جائیں مگر شاپنگ آپ کی زندگی ہو۔“جس پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں اس ٹویٹ پر تنقید کانشانہ بنایاہے۔

مس نیوٹن نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”یہ پرانی تصویر ہے،اگر آپ کسی کو ناپسند کرتی ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں مگر کسی کے بارے میں بغیر کسی تصدیق کوئی بات آگے بڑھانا غیر انسانی ہے۔اور منافق ہونے کی واضح نشانی بھی۔“

سیدہ اسما رضالکھتی ہیں کہ برائے کرم رک جائیے، وہ متعدد بار برطانیہ جاچکے ہیں ،کیا آپ کو لگتا ہے کہ کوئی اس تصویر کو اصل سمجھے گا؟لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ ’یوتھیا‘خالی الدماغ ہوتے ہیں اور اپنی ذہن کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔

نازحسن نے کہا ”تصویر نئی ہویا پرانی انہیں ہر اس قدم پر شرم محسوس کرنی چاہئے جو انہوں نے اٹھائے،بیرون ملک ایک سیلیبریٹی کی طرح رہنے والوں نے پاکستانی عوام کو لوٹاہے۔“

سماجی رابطے پر بحث کا یہ لامتناہی سلسلہ پچیس نومبر سے اب تک جاری ہے۔

مزید : تفریح